اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک میں مغربی ہواؤں کی آمد، آج سے شدید بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

03 Jun 2025
03 Jun 2025

(لاہور نیوز) مغربی ہوائیں آج سے ملک میں داخل ہوں گی جو مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا سبب بن سکتی ہیں۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج سے جمعرات تک اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں آج سے 9 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی خوشخبری سنائی ہے، نم آلود ہوائیں ملک کے شمال مشرقی حصوں میں داخل ہوں گی، مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

آج شام سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں بھی بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

5 جون تک مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور چترال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

7 جون سے 9 جون تک دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، خیبر پختونخوا کے کئی مقامات پر آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری کی توقع ہے، جنوبی پنجاب میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے