اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہروں میں سائیکلنگ کلچر کی اہمیت بیدار کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

03 Jun 2025
03 Jun 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہروں میں سائیکلنگ کے کلچر کی اہمیت کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سائیکل کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ سائیکل انسانی صحت اور تحفظ ماحولیات کیلئے بہترین سواری ہے، یورپ میں آج بھی سائیکل کو بطور سواری استعمال کیا جاتا ہے تو یہاں کیوں نہیں، سائیکل کو اپنا کر صحت اور قدرتی ماحول کو بچایا جا سکتا ہے۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا سائیکل نہ صرف ایندھن کی بچت کرتی ہے بلکہ آلودگی اور بیماری سے بچاتی ہے، سکول اور کالجز کے طلبہ کو سائیکلنگ کی ترغیب دی جائے، طلبہ کو سائیکل کے استعمال کے فوائد سے آگاہ کیا جانا چاہئے، صحت مند طرز زندگی کے لئے سائیکل کے استعمال کو ترجیح دی جانی چاہئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا یو این او بھی 2018 سے سائیکل کو سستی اور ماحول دوست سواری قرار دے کر اسکی اہمیت کا اقرار کر چکی ہے، صحت مند اور محفوظ ماحول کے لئے سائیکلنگ کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے