03 Jun 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس میں افسروں اور اہلکاروں کی ترقیوں کا عمل جاری ہے، 102 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پروموشن بورڈ نے 35 آفیشیٹنگ ڈی ایس پیز کو ریگولر کر دیا، 26 انسپکٹرز کو ریگولر بنیادوں پر ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی، 41 انسپکٹرز کو آفیشیٹنگ بنیادوں پر ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسروں کو مبارکباد دی، انہوںنے کہا پاکستان کی بے خوف حفاظت اور پاکستانیوں کی بے لوث خدمت یقینی بنائیں گے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پروموشن بورڈ کا اجلاس ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا، قواعد و ضوابط اور میرٹ پر پورا اترنے والے 102 پولیس افسران کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
