اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ہیرو ارشد ندیم کی آبائی علاقے میاں چنوں آمد، پرتپاک استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور

03 Jun 2025
03 Jun 2025

(لاہور نیوز) قومی ہیرو ارشد ندیم کی آبائی علاقے میاں چنوں آمد پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

ارشد ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گولڈ میڈل حاصل کرنا عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، میں نے ایک چھوٹے سے گاؤں سے کھیل شروع کیا، آج پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہورہا ہے، نوجوان میرے پاس آئیں اور سیکھیں۔

واضح رہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا، پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پہلی تھرو 75.64 میٹر کی پھینکی جبکہ دوسری کوشش میں ارشد ندیم کی تھرو 76.80 میٹر رہی تھی۔

ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 85.57 میٹر کی تھرو پھینکی تھی، چوتھی کوشش میں 83.99 میٹر کی تھرو پھینکی تھی، چوتھے راؤنڈ کے اختتام پر ارشد ندیم چارٹ پر پہلے نمبر پر آگئے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ اس ایونٹ میں 1973ء میں فلپائن میں ہونے والے مقابلوں میں جیولن تھرو اور 800 میٹر کے گولڈ میڈل جیتے تھے، 800 میٹر کا گولڈ میڈل محمد یونس اور جیولن تھرو کا گولڈ میڈل اللہ داد نے اپنے نام کیا تھا۔

ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 52 سال بعد گولڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے