اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان کے جائز مسائل کے حل کیلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے: نواز شریف

02 Jun 2025
02 Jun 2025

(ویب ڈیسک) قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے جائز مسائل کے حل کیلئے اقوام متحدہ کردار ادا کرے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کےحالات بہترہو رہے ہیں، پاکستان کےعالمی سطح پروقارمیں اضافہ ہوا ہے، پنجاب حکومت مریم نوازکی سربراہی میں بہت اچھا کام کررہی ہے، پاکستان کےعوام کو ماضی کے مقابلےمیں بہتر ریلیف مل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری صحت ٹھیک ہے، چین، تُرکی اور آذر بائیجان نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، پوری دنیا کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کے جائز مسائل کی حمایت کرے، اقوام متحدہ کو بھی پاکستان کے جائز مسائل کے حل کے لئے کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔

قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو خود احساس ہونا چاہیے کہ ان کی پاس کردہ قرار دادوں پر کیسے عمل در آمد کرایا جائے، مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین عالمی توجہ کے مرکز ہیں، ان کی مثالیں دنیا کے سامنے موجود ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستان اسی طرح ترقی کرتا رہے، 2017 میں پاکستان درست سمت میں ترقی کر رہا تھا، سازشوں  نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا، پاکستان کے جائز مسائل کا حل پوری دنیا کا حق ہے، اقوام متحدہ کو بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے