02 Jun 2025
(لاہور نیوز) اڈیالہ جیل میں 3 جون بروز منگل بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کا دن ہے۔
کوآرڈینیٹر انتظار پنجو تھانے 6 وکلاء کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی، سلمان اکرم راجہ، نعیم حیدر پنجوتھا اور نیاز اللہ نیازی فہرست میں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں بلال عمر بودلہ، قاضی انور اور احمد اویس بھی ملاقات کیلئے آئیں گے، منگل کو فیملی ملاقات کے دن بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی موجود ہوں گی۔
