02 Jun 2025
(لاہور نیوز) سرکاری پٹرول کی چوری روکنے کیلئے لاہور پولیس کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ٹریکر لگا دیئے گئے۔
لاہور پولیس کرائم کے ساتھ ساتھ سرکاری پٹرول کی چوری پر قابو پانے کیلئے بھی کوشاں ہو گئی، لاہور پولیس کی سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر پچاس ہزار لیٹر کی چوری روک لی گئی ہے۔
پولیس کا ماہانہ ایک لاکھ ستر ہزار لیٹر پٹرول اور ڈیزل کی مد میں خرچ ہو رہا تھا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈرائیورز کی جانب سے ایکسٹرا پٹرول کی کھپت روکنے سے ایک کروڑ پینتیس لاکھ روپے کی بچت ہوئی ہے۔
