اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سمبڑیال کے ضمنی الیکشن فراڈ ہیں، پی پی رہنماؤں کا بیان

02 Jun 2025
02 Jun 2025

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی انتخابات کو فراڈ قرار دے دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو 400 ووٹوں کا طعنہ دیا گیا، تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے (ن) لیگ کا ساتھ دینے کی وجہ سے ہمیں ووٹ نہیں دیئے۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) والا اگر کوئی سلام بھی لیتا ہے تو لوگ اسے ووٹ نہیں دیتے، مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کی وجہ سے ہمارا ووٹ بینک خراب ہوا، کسان کی تین فصلیں رُل گئی ہیں، ہمارے پاس کسان کو دینے کے لیے جواب نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس تگڑے بدمعاش ہیں، سمبڑیال الیکشن میں انڈر ورلڈ کے بدمعاش دیکھے، ہمارے پاس بھی سرکاری مشینری ہوتی تو ہم بھی 40 ہزار ووٹ لے لیتے، جو جیت گئے ہیں ان کو جیت مبارک ہو۔

ندیم افضل چن نے تجویز پیش کی کہ اگر ان کو اتنا اعتماد ہے تو ایک شفاف الیکشن کرا لیں، پولیس کے ذریعے پولنگ سلو اور پولنگ باکسز اٹھا کر بھی لے گئے، سمبڑیال کا ضمنی الیکشن شفاف نہیں ہوا، الیکشن کمیشن سے امید تو نہیں ہے اگر ایسے الیکشن کرانے ہیں تو پھر ویسے لیٹر دے دیا کرے۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز سے 9 ہزار ملازمین کو نکالا گیا، اب سرکاری ہسپتالوں سے ملازمین کو نکالا جائے گا، ہمارے پاس ووٹرز کے سوالوں کے جواب نہیں تھے، تحریک انصاف کے سیاسی جماعتوں سے بات چیت نہ کرنے کی وجہ سے سیاست کمزور ہو رہی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کہا ہے ہر الیکشن شفاف ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں کسانوں کو ریلیف مل رہا ہے، ہم حکومت میں ہی نہیں ہیں چھوڑیں کیا، الیکشن کمیشن، میڈیا، عدلیہ کو آزاد ہونا چاہئے، بیانیہ صرف پیپلز پارٹی کا ہے، باقی کا گیٹ نمبر 4 ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے