پنجاب: گزشتہ ماہ 39 ہزار 978 ٹریفک حادثات میں 436 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی
(لاہور نیوز) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی زیر صدارت ریسکیو ہیڈکوارٹر لاہور میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماہانہ آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ 2 لاکھ 11 ہزار 354 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کی گئیں، 39 ہزار 978 ٹریفک حادثات میں 436 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مختلف اضلاع میں ڈوبنے کے واقعات میں 92 افراد لقمہ اجل بنے۔
گزشتہ ماہ ایک لاکھ 40 ہزار 645 میڈیکل ایمرجنسیز پر فوری رسپانڈ کیا گیا، آتشزدگی کے 4131 واقعات رپورٹ، لاہور 602 واقعات کے ساتھ سر فہرست رہا، اونچائی سے گرنے کے 5526 اور کرنٹ لگنے کے 1038 کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
اسی طرح مختلف اضلاع میں جرائم سے متعلقہ 4746 کالوں پر ریسکیو سروسز فراہم کی گئی جبکہ جھلسنے کے 331 اور ڈوبنے کے 140 واقعات میں مدد فراہم کرنے کیلئے امدادمی ٹیمیں روانہ کی گئیں۔
