02 Jun 2025
(لاہور نیوز) حکومت کی جانب سے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر 4 عام تعطیلات (6 تا 9 جون) کا اعلان کیا گیا ہے، سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نےچھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

