اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سمبڑیال ضمنی الیکشن میں عوام نے وزیراعلیٰ کی خدمت کی سیاست کو ووٹ دیا، عظمیٰ بخاری

02 Jun 2025
02 Jun 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عوام نے کل وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمت کی سیاست کو ووٹ دیا۔

ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سمبڑیال، پنجاب اور پورے پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، کل گالی گلوچ، فتنہ فساد کا بیانیہ مسترد ہو گیا، عوام  نے تخریب کاروں کے بیانیے کو مسترد کیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا میری پریس کانفرنس سے پہلے ایک رونے دھونے کا پروگرام ہوا ہے، سلمان اکرم راجہ ایک معزز وکیل، ایک پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہیں، پہلے بھی یہ باہر نکلنے کی کال پر گاڑی میں بیٹھ کر ویڈیو بناتے رہے، مریدکے الیکشن میں بھی ن لیگ نے واضح برتری حاصل کی تھی، پچھلی بار سمبڑیال کی یہ سیٹ 10 ہزار کی برتری سے جیتی گئی تھی۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا 90 فیصد تو بانی کو تب ووٹ نہیں پڑے جب وہ الیکٹ ہوئے تھے، ان کو سوشل میڈیا پر جیتنے اور بڑھکیں مارنے کی عادت ہے، ان کی کال پر پنجاب سے ایک چڑیا باہر نہیں نکلتی لیکن خیبرپختونخوا سے سرکاری ملازم باہر نکل آتے ہیں، ان کو آج مکافات عمل بھگتنا پڑ رہا ہے، ن لیگ نے اس بار یہ سیٹ 38 ہزار کی برتری سے حاصل کی ہے۔

عید قربان پر سکیورٹی پلان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا پنجاب کی 27 ہزار 74 مساجد، 800 کھلے مقامات پر عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جائے گی، 43 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، 10 ہزار 464 کیمروں کے ذریعے سرویلنس کی جائے گی، پنجاب میں 230 مویشی منڈیاں قائم ہیں، مویشی منڈیوں کی سکیورٹی کیلئے 4 ہزار سے زائد افسران تعینات ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے