اپ ڈیٹس
  • 301.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.47 قیمت فروخت : 39.54
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.55 قیمت فروخت : 282.05
  • یورو قیمت خرید: 328.61 قیمت فروخت : 329.19
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.78 قیمت فروخت : 379.45
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.84 قیمت فروخت : 184.16
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.04 قیمت فروخت : 75.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.66 قیمت فروخت : 76.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.18 قیمت فروخت : 923.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 376400 دس گرام : 322700
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 345031 دس گرام : 295806
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4317 دس گرام : 3705
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم

02 Jun 2025
02 Jun 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی کی ملاقات ہوئی جس میں افضال بھٹی نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

 ملاقات میں افضال بھٹی نے او پی ایس ہاؤسنگ سوسائٹی اور سکول کے معاملات سے آگاہ کیا، اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کو فعال اور متحرک بنانے کیلئے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا،  افضال بھٹی نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو مبارکباد دی۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب  نے تمام سرکاری محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل جلد حل کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کر دی، وزیراعلیٰ آفس، چیف سیکرٹری آفس اور آئی جی آفس میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فوکل پرسن بھی مقرر کر دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اوورسیز پاکستانیز وطن عزیز کا سرمایہ ہیں، حکومت پنجاب کے فوکل پرسن، بیرون ملک مقیم بھائیوں کے معاملات اور مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی کا کہنا تھا تمام اوورسیز پاکستانیز حکومت اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پوری دنیا میں اوورسیز پاکستانیوں  نے بھارت کے خلاف جنگ میں شاندار فتح پر جشن منایا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے