01 Jun 2025
(لاہور نیوز) لاہور پولیس کا شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، شہید کانسٹیبل ذوالفقار علی کی برسی پر لاہور پولیس کا خراج تحسین، قبر پر فاتحہ خوانی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
شہید کانسٹیبل ذوالفقار علی کی برسی پر پولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر حاضری دی، لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی، شہداء کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہید کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔
شہید کانسٹیبل ذوالفقار علی 31 مئی 2010 کو تھانہ نشتر کالونی تعینات تھے، جناح ہسپتال ڈیوٹی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گیا، ایس پی منزہ کرامت کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس شہداء کے ورثا کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔
