01 Jun 2025
(لاہور نیوز) پی آئی اے پیرس لاہور کی پروازوں پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے لاہور پیرس کے درمیان پروازوں پر 15 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔
پیرس کے لیے پروازوں کی ٹکٹس پر 15 فیصد رعایت فوری نافذ العمل ہو گی، پروازوں کی بکنگ 9 جون تک ہو گی جبکہ رعایتی ٹکٹ پر سفر 18 جون تا 2 جولائی تک کیا سکتا ہے۔
