اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: عید قربان کے موقع پر 6 مویشی منڈیاں مکمل فعال

01 Jun 2025
01 Jun 2025

(لاہور نیوز) عید الاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کے مویشی منڈیوں میں ڈیرے، لاہور میں چھ مویشی منڈیاں مکمل فعال کر دی گئی ہیں تاکہ شہریوں اور بیوپاریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ان منڈیوں میں کاہنہ کاچھا بکر منڈی، تحصیل نشتر اور دیگر اہم مویشی منڈیاں شامل ہیں جہاں روشنی کے مکمل انتظامات کیے گئے ہیں اور تمام لائٹس فعال ہیں، اہم انتظامات میں منڈیوں میں شہریوں اور بیوپاریوں کے لیے پینے کا پانی دستیاب ہے۔پارکنگ ایریا کو لی پارک اور ٹریفک پولیس کے زیر انتظام رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ رنگ روڈ پر پارکنگ کی اجازت نہیں دی جا رہی تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، پولیس نے پارکنگ کے لیے مخصوص ایریاز مختص کر دیے ہیں، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکموں کی مشترکہ کوششوں سے تمام انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ عید کی خوشیوں میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں اور بیوپاریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامات پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے