اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے میں کسی ڈیل کا قائل نہیں ہوں: ملک احمد خان

01 Jun 2025
01 Jun 2025

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے میں کسی ڈیل کا قائل نہیں ہوں۔

ملک احمد خان نے قصور میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے اقدامات سیاسی نہیں بلکہ جرائم تھے، 9 مئی جرم تھا، کرپشن جرم ہے، حدود اللہ توڑنا جرم ہے جو بانی پی ٹی آئی نے کئے ، سائفر والی سازش بھی جرم ہے، بانی پی ٹی آئی کے یہ جرائم سیاسی مصلحتوں کی نذر ہو رہے ہیں، یہ میں بھی دیکھ رہا ہوں ۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کے کہا کہ کوئی میرے گھر کو آگ لگائے اور کہے یہ میرا سیاسی حق ہے، ایسا نہیں ہوسکتا ،یوم تکبیر کے قومی پروگرام میں شرکت کو گودی میڈیا نے پروپیگنڈا بنایا، گودی میڈیا کا اندازہ کر لیں کہ کس طرح وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ سیف اللہ قصوری کو پہلگام واقعہ سے جوڑنے کے ثبوت تو دیں پھر قانون اپنا رستہ بنائے گا،ہمیں بھارت پر اعتماد نہیں شواہد دیں ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں ،مودی پہلگام کے 25 لوگوں کو خود قتل کرتا ہے پھر الزام پاکستان پر لگاتا ہے، اکیلا پہلگام نہیں مودی نے پلوامہ میں بھی یہی کیا پھر پاکستان پر الزامات لگا دیئے ۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ  میں اپنے ہاتھوں پر ایک لاکھ افراد کی شہادتیں لیکر پھر رہا ہوں جو دہشت گردوں کی بھینٹ چڑھے، مساجد، امام بار گاہوں ، بازاروں حتیٰ کہ ہمارے بچوں کے سکول پر بزدلانہ دہشت گردی کی گئی، دہشت گردی کے خلاف 40 ہزار سے زائد ہمارے فوجی اور پھر سویلینز شہید کئے گئے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ مودی خود بڑا دہشت گرد ہے، پانی میرا مسئلہ ہے میری زندگی ہے اس پر بھارت سے جواب مانگا ہے، میں نے کہا ہے کہ ہم امن کے داعی ہیں خطہ کو جنگ میں دھکیلنا ہمارا ہرگز مقصد نہیں ہے ،بھارت گودی میڈیا کے بے بنیاد خبروں کی تردید کرتا ہوں، ہاں میں نے کہا ہے کہ مودی خود دہشت گرد ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے