اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید قربان کی آمد، ایل ڈبلیو ایم سی عملے کی چھٹیاں منسوخ

31 May 2025
31 May 2025

(لاہور نیوز) عید قربان کی آمد آمد ، ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ورکرز اور افسران فیلڈ میں متحرک ہیں، عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں۔

ہفتہ اور اتوار کے روز بھی تینوں شفٹوں میں صفائی آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کر دی گئی، بس سٹینڈ، لاری اڈوں، کمرشل مارکیٹس اور عوامی رش کے مقامات پر اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا۔

عید قربان کے موقع پر لگائی گئی مویشی منڈیوں میں ایل ڈبلیو ایم سی کا صفائی عملہ متحرک رہے گا، عید قربان پر بہترین صفائی انتظامات کیلئے 15 ہزار سے زائد ورکرز تعینات رہیں گے۔

سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ عیدقربان پر 100 فیصد مشینری تینوں شفٹوں میں موجود رہے گی، عید گاہوں، جامع مساجد، قبرستان جانے والے راستوں پر صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے، 1500 جامع مساجد، عید گاہوں، 268 قبرستانوں اور 197 کمرشل مارکیٹس میں صفائی ستھرائی یقینی بنا رہے ہیں۔

عید قربان پر صفائی آپریشن کی ڈیجیٹل نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا، صفائی سے متعلق شکایات و تجاویز کیلئے شہری ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے