اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جولائی تا ستمبر، معمول سے زیادہ مون سون بارشیں متوقع، ڈی جی موسمیات

29 May 2025
29 May 2025

(لاہور نیوز) ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزادہ نے جولائی سے ستمبر تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد نے مون سون پریس بریفنگ میں بتایا کہ شمالی علاقہ جات، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی، جولائی سے ستمبر میں درجہ حرارت ملک بھر میں معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں انتہائی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں کی وجہ سے سندھ ، پنجاب ، آزاد جموں کشمیر ، خیبر پختونخوا کے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی اور ضلعی سطحوں پر ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو فعال کرنے کی ضرورت ہے، مون سون کے دوران متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ٹیموں کی تعیناتی کی ضرورت ہے۔

مہر صاحبزادہ نے کہا کہ بارشوں کے دوران لاہور، راولپنڈی، کراچی، گوجرانوالہ میں بھی اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے