28 May 2025
(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے زائد المیعاد اشیا کے استعمال پر جوہر ٹاؤن اور گلبرگ میں دو معروف ریسٹورنٹس بند کر دیئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق استعمال شدہ آئل میں فرائنگ کرنے پر جوہر ٹاؤن میں معروف ریسٹورنٹ بند کیا گیا، گلبرگ ٹو میں ریسٹورنٹ کو زائد المیعاد اشیا استعمال کرنے پر بند کیا گیا، زائد المیعاد اچار، بھاری مقدار میں آئل اور چائنہ نمک تلف کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ فوڈ ہینڈلرز کےمیڈیکل نامکمل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی موجود نہ تھے، استعمال شدہ آئل میں اشیا فرائی کی جا رہی تھیں، کچن میں صفائی کے ناقص انتظامات، گندے فریزر، بدبودار ماحول پایا گیا۔
