27 May 2025
(لاہور نیوز) پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہو گئی۔
سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی قذافی سٹیڈیم میں کی گئی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان لٹن داس نے ٹرافی کی رونمائی کی۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل 28 مئی بروز بدھ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
