27 May 2025
(ویب ڈیسک) پی سی بی نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہوں گے، پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے آصف یعقوب اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائر ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
دوسرے ٹی 20 میں راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے، تیسرے ٹی 20 میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے تاہم فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر جبکہ راشد ریاض وقار چوتھے امپائر ہوں گے۔
