27 May 2025
(لاہور نیوز) صدر پاکستان آصف علی زرداری کے لاہور میں ڈیرے جبکہ پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں پنجاب بارے خصوصی ہدایات بھی جاری کر دیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی رہنماؤ ں کو عوامی رابطہ مہم بڑھانےکی ہدایات جاری کیں۔
جاری کردہ ہدایات کے مطابق عوامی رابطہ مہم کےساتھ ساتھ ہرضلع میں ورکرز کنونشنزکاانعقادکیاجائے،جن اضلاع میں تنظیمی ڈھانچے مکمل نہیں انکو پارٹی قیادت کی مشاورت سےجلد مکمل کرنے کی ہدایت دی جائیں۔
لاہور تنظیم کو فعال کرنے اور لاہور کا صدر جلد مقرر کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ گورنر پنجاب سمیت پنجاب کے تمام رہنما گھر گھر جا کر پارٹی کا منشور وب لاول بھٹو کا پیغام پہنچائیں۔
ہدایات میں مزید کہا گیا کہ پارٹی کی تنظیموں میں نوجوانوں کو شامل کیا جائے، پنجاب سے متعلق جامع رپورٹ پارٹی قیادت کو ایک ماہ کے اندر پیش کی جائے۔
