27 May 2025
(لاہور نیوز)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے کی ٹیموں نے جوہرٹاؤن لاہور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران متعدد پلاٹوں سمیت ناجائز تعمیرات مسمار کر دیں۔
لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں ایل ڈی اے کے ملکیتی 7،5 اور 10مرلہ کے کل 9 پلاٹ واگزار کروائے گئے ہیں جبکہ غیر قانونی تعمیرات کو بھی مسمار کر دیا گیا، آپریشن ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون کی نگرانی میں کیا گیا۔
جوہر ٹاؤن کے ایچ ون، ایچ ٹو اور ڈی بلاک میں ایل ڈی اے ملکیتی 9 پلاٹ واگزار کرائے گئے ہیں، اسی طرح جوہر ٹاؤن ایچ ون میں 3 پلاٹ، ایچ ٹو میں 4 پلاٹ اور ڈی بلاک میں 1 پلاٹ واگزار کروایا گیا، ڈی جی ایل ڈی اے کا کہنا تھا کہ واگزار کروائی گئی قیمتی پراپرٹی کو ایل ڈی اے پلاٹ بینک میں شامل کیا جائے گا۔
آپریشن میں ایل ڈی اے، انفورسمنٹ سکواڈ، پولیس اور بھاری مشینری نے حصہ لیا۔
