27 May 2025
(ویب ڈیسک) لائسنس بنوانے کے نام پر شہریوں سے پیسے بٹورنے والے 2 وارڈن معطل کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مناواں لائسنس سینٹر میں تعینات وارڈنز عثمان اور سہیل کو معطل کیا گیا، دونوں وارڈنز نے لائسنس ٹیسٹ پاس کروانے کیلئے 3 امیدواروں سے رشوت لی تھی، رشوت کے باوجود امیدوار ٹیسٹ میں فیل ہو گئے۔
ٹریفک پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ امیدواروں نے وارڈنز کو پیسے دینے کی شکایت کی، افسران کے نوٹس میں معاملہ آنے پر دونوں کو معطل کرکے انکوائری لگا دی گئی۔
