26 May 2025
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں دوران اجلاس میانوالی میں پرائمری سکول کے بچوں کے چرس اور ہیروئن پینے کا انکشاف سامنے آ گیا۔
پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رکن اقبال خٹک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے علاقے کے سکولوں میں ڈرگ کا استعمال ہو رہا ہے۔
انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے خوفناک انکشاف کیا کہ میانوالی میں پرائمری سکول کے بچے چرس اور ہیروئن پی رہے ہیں، ہمیں بتایا جائے کہ چرس و ہیروئن جیسی لعنت میرے بچوں تک کیسے پہنچی۔
رکن صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے کس حد تک اس لعنت کو پھیلنے سے روکا لہٰذا اس منشیات کو پھیلانے والوں کا تدارک کیا جائے۔
