(ویب ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کی خاطر بات چیت کیلئے تیار ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں شہبازشریف کا ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ہمراہ میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کا دورہ کرکےدلی مسرت ہوئی، ایران کوہم اپنا دوسرا گھرسمجھتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی صدرکےساتھ تعمیری اورمفید بات چیت ہوئی، دوران گفتگو دوطرفہ تعلقات کےتمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا جبکہ تجارت،سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کووسعت دینےپراتفاق ہوا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اورایران کےگہرے تاریخی،مذہبی اورثقافتی تعلقات ہیں، دونوں ملکوں نےمختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے پر اتفاق رائے کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایرانی صدرکےپاکستانی عوام کےلیےجذبات پر مشکور ہوں، ڈاکٹرمسعود پزشکیان نے فون کرکے خطے میں کشیدگی پرگہری تشویش کا اظہار کیا، ایرانی وزیرخارجہ عراقچی بہترین سفارت کارہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری بہادرمسلح افواج نےدلیرانہ کارروائی کی، مسلح افواج نےاپنےعوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کی، پاکستان پرامن ملک ہےاور خطےمیں امن وسلامتی چاہتا ہے، امن کی خاطر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پانی کے مسئلے،انسداد دہشت گردی کے معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، جارحیت ہو گی تو ہم اس کا بھرپورجواب دیں گے، مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، غزہ میں50ہزار سے زیادہ لوگوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وقت کا تقاضا ہےکہ عالمی برادری غزہ میں فوری اوردیرپا جنگ بندی یقینی بنائے۔
ایرانی صدر ڈاکٹرمسعود پزشکیان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان برادرہمسایہ ملک،وزیراعظم شہبازشریف کی آمد کا خیرمقدم کرتےہیں،دونوں ملکوں کےدہائیوں پرمحیط ثقافتی،تاریخی تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اوآئی سی کےپلیٹ فارم پر دونوں ملکوں کا موقف یکساں ہے،معیشت،بین الاقوامی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پربات ہوئی۔
