
26 May 2025
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے 27 مئی سے 31 مئی تک آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کا نیا سلسلہ 28 مئی سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا، کل شام سے 31 مئی تک آندھی کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔
پیشگوئی کی گئی ہے کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے اضلاع میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔