26 May 2025
(لاہور نیوز) لاہور قلندرز کے پلیئر سکندر رضا نے کہا کہ ڈنر برمنگھم، ناشتہ دبئی، لنچ ابوظہبی اور لاہور میں شاندار اننگز کھیلی۔
لاہور قلندرز کے پلیئر سکندر رضا فائنل میچ سے کچھ دیر پہلے لاہور پہنچے تھے، ان کا کہنا تھا کہ معلوم تھا کہ ٹیم کو میری ضرورت ہے، ہر گیند کو بہتر طور پر کھیلنے کا عزم کیا، تھکاوٹ کا شکار تھا لیکن کوشش تھی اچھی کرکٹ کھیلوں، جیت پر خوشی سے نہال ہوں۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ملنے والا 202 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، کوشال پریرا 62 رنز بنائے جبکہ سکندر رضا نے 7 گیندوں پر 22 رنز کی میچ ووننگ اننگز کھیلی۔
