اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہور قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو ہرا کر تیسری بار پاکستان سپرلیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

25 May 2025
25 May 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے فائنل معرکے میں لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر تیسری بار ٹرافی اپنے نام کر لی۔

لاہور قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ملنے والا 202 رنز ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، کوشال پریرا 62 رنز اور سکندر رضا 18 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور محمد نعیم نے انتہائی محتاط انداز سے کیا تاہم 39 کے مجموعی سکور پر فخر زمان 11 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے، محمد نعیم 46، عبداللہ شفیق 41، راجہ پاکسا 14 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد عامر، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل معرکے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز سعود شکیل اور فن الین نے کیا، تاہم 17 کے مجموعی سکور پر کپتان سعود شکیل صرف 4 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے جبکہ فن الین 12 رنز بناکر سلمان مرزا کی گیند پر چلتے بنے، رلی روسو 22 رنز، اویشکا فرنانڈو 29 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

حسن نواز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی سکور کو آگے بڑھایا اور 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، دنیش چندیمال 22، فہیم اشرف 28 رنز جبکہ محمد عامر اور ابرار احمد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، عثمان مرزا اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ سکندر رضا اور راشد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے دوسرے ایلیمنیٹرمیں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنزسے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، لاہور قلندرز دو بار جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ایک بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت چکی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے