25 May 2025
(لاہور نیوز) خیبرپختونخواہ میں سیکورٹی فورسز نے تین مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سپانسرڈ 9 خوارج جنہم واصل کر دیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو واصل جہنم کیا،ٹانک میں ہونے والے دوسرے آپریشن میں 2 مزید بھارتی سپانسرڈ خوارج بھی مارے گئے جبکہ تیسری جھڑپ خیبر ضلع کے علاقے باغ میں ہوئی جہاں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھیبرآمد ہوا، مارے گئے خوارج علاقے میں کئی دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ مزید دہشتگردوں کا صفایا کیا جا سکے، سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
