24 May 2025
(لاہور نیوز) حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی۔
غیرت کے نام پر ایک اور بیٹی کی زندگی چھین لی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق رائے ونڈ میں باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا، ملزم عمر نے ایمان فاطمہ کو تیز دھارآلے سے قتل کیا، مقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا۔
