اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

وکلا کے مسائل کا حل لاہور ہائیکورٹ کی اولین ترجیح ہے، چیف جسٹس مس عالیہ نیلم

24 May 2025
24 May 2025

لاہور (محمد اشفاق) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کے مسائل کا حل لاہور ہائی کورٹ کی اولین ترجیح ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک آصف احمد نسوانہ نے ملاقات کی، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد اظہر خان مغل، لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر مبشر رحمان، ضلعی بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر سردار منظر بشیر خان، ضلعی بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے صدر ملک محمد عامر اور ضلعی بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر جاوید علی ڈوگر بھی ملاقات میں شامل تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ امجد اقبال رانجھا بھی موجود تھے۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم  نے یقین دہانی کرائی کہ صوبے کے عوام کو جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، بروقت اور معیاری انصاف کی فراہمی کیلئے بار اور بنچ کے مابین قریبی اور مؤثر تعاون ناگزیر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے