پنجاب پولیس کے ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز میں شہریوں کو خدمات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس کے 127 ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز میں شہریوں کو ٹریننگ دی جا رہی ہے، رواں سال 1 لاکھ 71 ہزار سے زائد شہریوں کو ان سکولز میں ڈرائیونگ سیکھائی گئی۔
ڈرائیونگ سیکھنے والوں میں 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد مرد، 20 ہزار خواتین شامل ہیں، 470 خواتین کو موٹرسائیکل ڈرائیونگ، 360 ٹرانسجینڈرز کو بھی ٹریننگ دی گئی، رواں سال مزید 3 ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز قائم کئے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ہر ڈرائیور شہری کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی مشن ہے، بغیر لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے اور ڈرائیور شہریوں کے پاس لائسنس کی موجودگی انتہائی اہم ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال 31 لاکھ 90 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔
