اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مقابلہ حسن میں صرف لڑکی کی خوبصورتی نہیں دیکھی جاتی: اریج چودھری

17 May 2025
17 May 2025

(ویب ڈیسک) مس پاکستان ورلڈ و اداکارہ اریج چودھری کا کہنا ہے کہ مقابلہ حسن میں صرف لڑکی کی خوبصورتی نہیں دیکھی جاتی۔

(ویب ڈیسک) مس پاکستان ورلڈ و اداکارہ اریج چودھری کا کہنا ہے کہ مقابلہ حسن میں صرف لڑکی کی خوبصورتی نہیں دیکھی جاتی۔

اداکارہ نے ایک انٹرویو میں مقابلہ حسن میں انتخاب کے طریقہ کار سے متعلق حیران کن انکشافات کیے ہیں۔

خود پر ہونے والی تنقید کو خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کی زبان کو روکا نہیں جا سکتا، ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے اور میں تنقید کو اصلاح کے طور پر لیتی ہوں۔

اریج چودھری نے بتایا کہ مقابلہ حسن میں کسی لڑکی کا انتخاب صرف ظاہری خوبصورتی کی بنیاد پر نہیں ہوتا بلکہ کئی ٹاسک بھی دیئے جاتے ہیں جنہیں مکمل کرنا لازمی ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلکہ مقابلہ حسن میں انتخاب 80 فیصد فلاحی کام کی بنیاد پر ہوتا ہے کہ امیدوار اپنے ملک میں کتنا فلاحی کام کرتے ہیں۔

اریج چودھری نے بتایا کہ مقابلے میں حصہ لینے والوں کو فلاحی کاموں کے لیے وقت بھی دیا جاتا ہے جو جتنا بہتر ٹاسک پورا کرتا ہے اتنے زیادہ نمبر ملتے ہیں۔

 اریج چودھری نے مس پاکستان ورلڈ کا ٹائٹل جیتنے پر کہا کہ مجھے آج بھی اس کامیابی پر فخر ہے، اس کے لیے سخت محنت کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے