اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نور بخاری اور عون چودھری کے گھر خدا کی رحمت

17 May 2025
17 May 2025

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ نور بخاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نور بخاری نے بتایا کہ ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے دعا زہرا رکھا ہے۔

نور بخاری نے انسٹاگرام پر اپنے اور نومولود ننھی پری کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قرآن کی آیت کا ترجمہ لکھا کہ ’’اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔‘‘

انہوں نے مزید لکھا کہ خدا نے ہمیں خوبصورت بیٹی دعا زہرا سے نوازا ہے، خدا اسے نظر بد سے محفوظ رکھے، میری بیٹی دعا کو اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔

نور بخاری کی اس پوسٹ پر انہیں انسٹا صارفین، مداحوں و شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ نور بخاری نے 2017 میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا، اس سے پہلے ان کی 4 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں، عون چودھری کے ساتھ ان کی پانچویں شادی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے