اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہماری بہادر مسلح افواج نے بھارت کی آنکھیں کھول دیں: جاوید شیخ

16 May 2025
16 May 2025

(ویب ڈیسک) اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج نے بھارت کی آنکھیں کھول دی ہیں۔

معروف اداکار جاوید شیخ نے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بہادر اور دلیر پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ہمارا سر فخر سے بلند ہوگیا۔

معروف اداکار جاوید شیخ نے ملکی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک قوم بننے کی شدید ضرورت تھی اور بھارت نے یہ موقع فراہم کردیا، اداکار نے کہا کہ دشمن کے حملے نے پوری قوم کو متحدہ کردیا، ہر شخص آپس کے اختلافات کو بھلا کر ملک کے لئے یکجا ہوگیا۔

جاوید شیخ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے ہمیں کمزور سمجھ کر بلوچستان اور گلگت بلتستان کی بات کی لیکن پاک فوج کے بھرپور جواب نے بھارت کی یہ غلط فہمی دور کردی، یہ جنگ صرف پاکستان کی نہیں بلکہ اسلام کی جنگ بھی تھی، بھارت کو اسرائیل کی مدد حاصل تھی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا جس پاکستان کو کمزور سمجھا جا رہا تھا اس نے اپنی حکمت عملی اور جرات سے سب کو حیران کردیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے