اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف اداکار، ڈرامہ نگار اور پروفیسر شعیب ہاشمی کی دوسری برسی

15 May 2025
15 May 2025

(لاہور نیوز) معروف اداکار ، دانشور ، ڈرامہ نگار اور پروفیسر شعیب ہاشمی کی دوسری برسی آج منائی جا رہی ہے۔

1935 میں پیدا ہونے والے شعیب ہاشمی نامور شاعر فیض احمد فیض کے داماد تھے، انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے اکنامکس میں ایم اے کیا اور پھر لندن سکول آف اکنامکس سے ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔

انہوں نے رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس ، لندن سے تھیٹر کی تعليم بھی حاصل کی، وہ گورنمنٹ کالج لاہور میں برس ہا برس درس و تدریس سے وابستہ رہے۔

1970 کے دہائی میں شعیب ہاشمی نے پاکستان ٹیلی ویژن کیلئے کئی کامیڈی سیریل لکھے جس میں بچوں کی تعلیم کیلئے خاص پروگرام اکڑ بکڑ، سچ گپ ، ٹال مٹول اور باؤٹرین شامل ہیں، فنون لطیفہ اور ادبی خدمات کے اعتراف میں 1995 میں حکومت پاکستان نے انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا۔

شعیب ہاشمی 15 مئی 2023 کو 84 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے