اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مالی مشکلات سے دوچار ماضی کے معروف گلوکار سلیم شہزاد کے گھر میں آتشزدگی کا واقعہ

15 May 2025
15 May 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلموں کے لیے یادگار گیت گانے والے ماضی کے معروف پلے بیک گلوکار سلیم شہزاد کے گھر میں آگ لگنے کے واقعے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

ماضی کے مایاناز گلوکار سلیم شہزاد نے پاکستانی فلم، ریڈیو اور ٹی وی کے لیے 2 ہزارسے زائد گیت گائے۔ان کی آواز نے فلم "ہیرا اور پتھر"، "تلاش"، "سوغات"، "غریبوں کا بادشاہ" اور "آوارہ جیسی 80 مشہور فلموں کو یادگار گیت دیے لیکن ماضی کی رومانوی آواز اب بہت نحیف ہوچکی ہے، بدقسمتی سے  آنکھوں کے غلط آپریشن نے ان کی بینائی بھی چھین لی ہے۔

گزشتہ دنوں ان کے گھر میں آگ لگنے سے قیمتی البمز، سی ڈیز اور کیسٹس جل کر خاک ہو گئے اور اس حادثے نے ان کی زندگی کے یادگار لمحات کو بھی چھین لیا ہے۔سلیم شہزاد شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں وہ انتہائی دل شکستہ ہوکر حکومت سندھ اور گورنر سندھ سے داد رسی کی اپیل کررہے ہیں تاکہ عمر کے آخری حصے میں وہ در در کی ٹھوکریں نہ کھائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے