اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سیٹ پر اداکارہ کپڑے تبدیل کرنے لگی تو سب مرد اسے گھورنے لگ گئے: اریج چوہدری

14 May 2025
14 May 2025

(ویب ڈیسک) اداکارہ و ماڈل اریج چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار شوٹنگ سیٹ پر کپڑے تبدیل کرنے والی اداکارہ کو وہاں موجود تمام مرد دیکھنے لگ گئے، جس پر انہیں شدید غصہ آیا۔

اریج چوہدری نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی۔

پروگرام کے دوران اریج چوہدری نے ایک قصہ بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں جب وہ لاہور میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، تب سیٹ پر ایک نئی اداکارہ جب کپڑے تبدیل کرنے لگی تو تمام لڑکے اسے گھورنے لگے۔

انہوں نے اداکارہ کا نام لیے بغیر بتایا کہ وہ مجبور تھی، انہیں پیسوں کی خاطر کام کرنا پڑا اور شوٹنگ کے دوران جب انہیں اپنا لباس تبدیل کرنا پڑا تو سیٹ پر موجود تمام ٹیکنیکل اور دیگر لڑکوں کا عملہ ایک ساتھ جمع ہوگیا۔

ان کے مطابق جیسے ہی وہ لڑکی لباس تبدیل کرنے لگی تو ایک لڑکے نے انہیں نوٹ کیا اور پھر اس نے تمام لڑکوں کو بلالیا۔

اریج چوہدری نے بتایا کہ پہلے انہیں کچھ سمجھ نہیں آیا لیکن بعد میں انہیں محسوس ہوگیا کہ تمام لڑکے لباس تبدیل کرنے والی لڑکی کو دیکھ رہے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ منظر دیکھ کر انہیں کچھ سمجھ نہیں آیا کہ انہیں کیا کرنا چاہیے، وہ بھی شوبز میں نئی تھیں جب کہ سیٹ پر سینئر اداکار بھی موجود تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جیسے ہی تمام لڑکے کپڑے تبدیل کرنے والی لڑکی کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئے وہ لڑکی کے پاس گئیں اور انہیں سمجھایا، جس پر لڑکی زارو قطار رونے لگی۔

اداکارہ نے کہا کہ لڑکی جس کمرے میں کپڑے تبدیل کرنے گئی، وہاں ایسے شیشے لگے تھے، جن کے ذریعے باہر کھڑے لوگ اندر والے شخص کو مکمل طور پر دیکھ سکتے تھے اور کمرے میں موجود شخص کو اس بات کا علم ہیں نہیں تھا۔

اریج چوہدری نے بتایا کہ ان کی جانب سے خبردار کرنے پر لڑکی زارو قطار رونے لگی لیکن انہوں نے انہیں سمجھایا کہ جو ہونا تھا وہ ہوگیا، اب کچھ نہیں ہوگا، رونا بند کریں، آئندہ کے لیے احتیاط سے کام لیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے