اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 332.39 قیمت فروخت : 332.98
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 383.29 قیمت فروخت : 383.98
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.89 قیمت فروخت : 187.22
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.24 قیمت فروخت : 204.60
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.01 قیمت فروخت : 75.14
  • کویتی دینار قیمت خرید: 922.23 قیمت فروخت : 923.87
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 391300 دس گرام : 335500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 358689 دس گرام : 307539
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4505 دس گرام : 3866
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آپریشن بنیان مرصوص نے پاک افواج کی پوری دنیا میں دھاک بٹھا دی: حمزہ شہباز

11 May 2025
11 May 2025

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستان کی مسلح افواج کی پوری دنیا میں دھاک بٹھا دی ہے۔

حمزہ شہبازنے کہا کہ پاکستان کی عظیم کامیابی پر خدائے بزرگ و برتر کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں، اس جنگ میں پاکستانی فوج کی قابلیت اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی مثالیں چہاردانگ عالم دی جا رہی ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کا تاریخی دفاع اور دلیر کمان کرنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی تحسین کے مستحق ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی زیرک اور بردبار قیادت نے اس مشکل وقت میں ملک کو سرخرو کیا، اس کامیابی میں وزیراعظم پاکستان کی موثر خارجہ پالیسی کا ہاتھ ہے، آج کی فتح نے ثابت کیا کہ یہ قوم ہر مشکل سے نبرد آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے