اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارت کو دندان شکن جواب اور پاکستان کی جیت پر لاہور میں جشن کا سماں

11 May 2025
11 May 2025

(لاہور نیوز) پاک فوج کی جانب سے بھارت کو دندان شکن جواب اور سیز فائر پر لاہور کے مختلف علاقوں میں شہریوں کی جانب سے جشن کا اہتمام کیا گیا ، شہر کی فضا ’’پاکستان زندہ آباد ، پاک فوج زندہ آباد ‘‘ کے بلند نعروں سے گونج اُٹھی ۔

صدرلاہورریسلنگ ایسوسی ایشن مہر اکرم کی جانب سے جشن کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر مہر اکرم عرف کالا پہلوان کے اکھاڑے میں پہلوانوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی، ساتھ ہی ڈھول کی تھاپ پر پہلوانوں نے پاکستان کی فتح کا جشن منایا ۔

وقاص پہلوان،سوناچاندی پہلوان، طاہربھبا پہلوان، صابر پہلوان،سلیم پہلوان،ججو گجر پہلوان سمیت دیگر اس موقع پر موجود تھے۔

مہر اکرم کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ایسا دھوبی پٹکا مارا کہ بھارت چاروں شانے چت ہوگیا، آرمی چیف اورپوری فوج کومبارکباد دیتا ہوں ۔

تاجربرادری کا بڑا جشن

افواج پاکستان کی دس گنا بڑے دشمن پر تاریخی فتح اور بھارت کو دندان شکن جواب دینے پر ہال روڈ کی تاجر برادری نے بڑے جشن کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر تاجربرادری کی جانب سے پاک فوج زندہ باد ،پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔

صدر ہال روڈ بابرمحمود نے تاجروں کی کثیر تعداد سے خطاب بھی کیا ۔

لاہور کے عوام کا جوش

دشمن کے دانت کھٹے کرنے،سیز فائر اور پاکستان کی فتح مبین پر لاہور کے عوام فتح کا پرجوش جشن منا رہے ہیں ، ان کہنا ہے کہ ہم افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستان کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

 کریم بلاک مارکیٹ کے تاجروں اور شہریوں کا جشن

بھارتی جارحیت کےخلاف افواج پاکستان کی کامیاب جوابی کارروائی پر کریم بلاک مارکیٹ کے تاجر اور شہریوں کی جانب سے جشن منایا گیا ۔ کریم بلاک مارکیٹ میں پاک فوج زندہ باد ،پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان نے ایک بار پھر قوم کے سر فخر سے بلند کر دیئے، افواجِ پاکستان کی جوابی کارروائیوں نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ۔

آل پاکستان پان سگریٹ ایسوسی ایشن کا شاندار فتح پر اظہارِ تشکر

مرکزی صدر وسیم علی کا کہنا ہے کہ پاک افواج کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فوج کی جرات اور بہادری نے دنیا کو بتا دیا کہ ہم غیور قوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بے بنیاد پراپیگنڈا کر کے ہم پر جنگ مسلط کرنا چاہتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کوبین الاقوامی اور سفارتی سطح پر ذلت کا سامنا کرنا پڑا  ۔

مٹھائیاں تقسیم

پاکستان کی بھارت سے تاریخی فتح پر سرپرست تاجر یونین گڑھی شاہو حافظ عثمان کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔ سرپرست مغلپورہ بازار یونین سیٹھ شہزاد رشید ،تاجر رہنما حافظ فائق بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

شہریوں کی جانب سے پاک فوج زندہ باد ،پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے گئے ۔

سرپرست تاجر یونین گڑھی شاہوحافظ عثمان کا کہنا ہے کہ تاریخی مارکہ جیتنے پر پاک فوج مبارکباد کی مستحق ہے، ہماری افواج نے دشمن کو ہر محاذ پر پچھاڑا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے