اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارت کو کاری ضرب لگائی، تین چار دن کا قرض پورا ہو گیا: خواجہ آصف

10 May 2025
10 May 2025

(لاہور نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو کاری ضرب لگائی ہے، بھارت کو ایسا جواب دیا کہ تین چار دن کا قرض پورا ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے چار پانچ دن سے تماشہ لگایا ہوا تھا، جواب تو دینا تھا، ہماری افواج نے مؤثر جواب دیا ہے، دوبارہ کوئی بھارتی جارحیت ہوئی تو منہ توڑ جواب دیں گے، بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کی توقع کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھارت کو چوٹیں لگی ہیں، ان کی ٹکور شکور کر رہے ہیں، بھارت کو پیغام ہے کہ معاملہ ادھر ہی لپیٹ لیں ورنہ بہت نقصان اٹھائیں گے، ہم نے 6 گھنٹوں میں بھارت کو بتا دیا ہے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔

خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ بی ایل اے کا بھی پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، بی ایل اے والے بھی ہندوستانی ہیں، پی ٹی آئی دورمیں پلوامہ واقعہ ہوا، پہلے کلبھوشن بھی پکڑا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہماری افواج پچھلے 20سال سے حالت جنگ میں ہیں، پاکستان کی افواج دنیا کی بہترین افواج ہیں، افواج پاکستان ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہیں، عوام یکجا ہوکر اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہوں۔

اس سے پہلے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فیض کے مصرعہ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا کہ ’جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر، وہ حساب آج چکا دیا۔‘

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے