07 May 2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کا حساس تنصیبات پر سکیورٹی بڑھانے کا حکم، بھارتی افواج کے حملوں کے خدشے پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
پنجاب بھر میں واقع اہم تنصیبات اور حساس علاقوں پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دو اضلاع میں بھارت کی جانب سے حملے کئے گئے، مستقبل میں مزید حملوں کے امکانات مسترد نہیں کیے جا سکتے، ڈی پی اوز، سی سی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز کو سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت اور حساس مقامات کی حفاظت کے لیے سخت اقدامات کا حکم دیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ کی طرف سے کوئی ناخوشگوار واقعہ روکنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
