06 May 2025
(لاہور نیوز) لیسکو کے متعدد ایس ڈی اوز کو معطل کر دیا گیا۔
وزیر اعظم کی ٹیم کی جانب سے کی جانیوالی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایس ڈی اوز کو معطل کیا گیا ہے، مذکورہ ایس ڈی اوز کو سابق لیسکو چیف شاہد حیدر نے افسروں و ملازمین کو نوکری پر بحال کیا تھا تمام افسروں اور ملازمین کو فرائض میں غفلت برتنے پر نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔
جن ایس ڈی اوز کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس میں ایس ڈی او حمزہ ٹاؤن سراج الدین کاکڑ، ایس ڈی او صوفیہ آباد حبیب اللہ بلوچ، ایس ڈی او بیگم کوٹ احسان فاروقی، ایس ڈی او بھاٹی گیٹ سب ڈویژن وقار احمد ایس ڈی او راوی سب ڈویژن ریان اور ایل ایس عثمان غنی شامل ہیں۔
