اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 3 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

06 May 2025
06 May 2025

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب 3 روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے، ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے انہیں خوش آمدید کہا۔

وزیر خزانہ دورے کے دوران برطانوی حکام، مالیاتی اداروں، بینکوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں سے ملاقاتیں کریں گے، وہ مختلف سرمایہ کاری فورمز اور سیمینارز سے بھی خطاب کریں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق محمد اورنگزیب برطانیہ میں پاکستان کے معاشی منظرنامے کو واضح کریں گے، اس دورے کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ سرمایہ کاری گول میز مذاکرے میں بھی شرکت کریں گے، جس میں ممکنہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروباری مواقع سے آگاہ کیا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے