اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا مالی سال 26-2025 کیلئے تاریخی ترقیاتی بجٹ دینے کا فیصلہ

06 May 2025
06 May 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں مالی سال 26-2025 کی تیاری جاری، پنجاب حکومت نے مالی سال 26-2025 کے لیے تاریخی ترقیاتی بجٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

تاریخ میں پہلی بار ایک ہزار ارب سے زائد کا ترقیاتی بجٹ متوقع ہے، محکموں کی جانب سے نئے بجٹ میں ترقیاتی سکیموں کو شامل کرنے کے لیے ڈرافٹ محکمہ پی اینڈ ڈی کو ارسال کر دیا گیا۔

اب تک 353 ارب سے زائد کی 853 سکیمیں نئی بجٹ میں شامل ہیں، 520 جاری جبکہ 333 نئی ترقیاتی سکیمیں اب تک نئے بجٹ ڈرافٹ میں شامل کر لی گئیں۔

دستاویز کے مطابق اب تک 520 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 160 ارب 82 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

333 نئی ترقیاتی سکیموں کی مد میں 135 ارب 29 کروڑ جبکہ 6 دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لیے 57 ارب چالیس کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے