06 May 2025
(لاہور نیوز) پاک بھارت کشیدگی اور عالمی سطح پر ٹرمپ کے اقدامات کے اثرات سے سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہا۔
پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 6100 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار 3 سو روپے ہو گئی، 10 گرام سونے کی قیمت 5232 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 5 ہزار 3 سو روپے ہو گئی۔
دوسری طرف عالمی منڈی میں بھی سونا فی اونس 61 ڈالر کے اضافے سے 3377 ڈالر پر پہنچ گیا۔
