06 May 2025
(ویب ڈیسک) وزیر ریلوے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹر نے سیلونز کو عام مسافروں کیلئے دستیاب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز نے تمام لگژری سیلونز پر مسافروں کی بکنگ کے کرایوں کا اعلان کر دیا، وزیراعظم سیلون میں کراچی تا لاہور یکطرفہ کرایہ 6 لاکھ روپے ، اسلام آباد سے لاہور ڈیڑھ لاکھ روپے ہو گا۔
اس کے علاوہ سیلونز میں کراچی تا لاہور چار لاکھ روپے جبکہ اسلام آباد سے لاہور ایک لاکھ روپے کرایہ ہو گا۔
