(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے،دوران آپریشن 21مستقل اور 2200 عارضی تجاوزات ختم کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کٹھیا کی نگرانی میں آپریشن کیا گیا،ٹیموں کی قیادت میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن ہیڈ کوارٹر کاشف جلیل نے کی،ضلعی انتظامیہ نے 34 ٹرک سامان ضبط کیا، 201 املاک سربمہر کر دی گئیں،6500سے زائد بینرز، پوسٹرز اور اشتہارات ہٹائے گئے،2 مقدمات درج کئے گئے۔
شہر میں 20 سے زائد مقامات پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ پیر مکی، اسلام پورہ، گڑھی شاہو سمیت متعدد علاقوں سے تجاوزات ختم کر دیں،مزنگ چونگی، راوی روڈ اور مصری شاہ میں بھی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کی گئیں،لوئر مال روڈ، سنت نگر اور انارکلی سے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا،ٹمبر مارکیٹ، بند روڈ اور دروغہ والا میں کامیاب آپریشن کیا گیا۔
نشتر، کماہہ، کاہنہ اور علامہ اقبال ٹاؤن سے تجاوزات صاف کیا گیا،جین مندر، نیلا گنبد اور اردو بازار سے تجاوزات ختم کرنے کی مہم جاری ہے،تجاوزات کے خاتمہ سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی براہ راست نگرانی میں میگا آپریشن جاری ہے،وسیع سڑکوں اور گلیوں تک شہریوں کی رسائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
