اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نریندر مودی نے بہت بڑا جوا کھیلا جو ہار گیا: خواجہ آصف

02 May 2025
02 May 2025

(لاہور نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے بہت بڑا جوا کھیلا جو ہار گیا ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ابھی نہیں کہہ سکتے کہ کشیدگی ختم ہو چکی ہے، امریکی نائب صدر نے بھارت کو فیس سیونگ کا آپشن دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے دشمن سے پالا پڑا ہے جوجان بوجھ کر ملبہ ہم پر ڈالتا ہے، بھارت کی جانب سےکسی محدود ردعمل کو بھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا، اگر بھارت نے کوئی حرکت کی تو گھر پہنچا کر آئیں گے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نریندرمودی نےبہت بڑا جوا کھیلا جو ہارگیا، بھارت کے اندر سے بھی لوگ نریندر مودی کی بات پریقین کرنے کو تیار نہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نریندرمودی زبانی کلامی الزام لگانے کے بجائے شواہد دے، مودی کو عالمی سطح اور بھارت کے اندر بھی شکست ہوئی، موجودہ حالات میں غیریقینی کی صورتحال برقرار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے